نیا قانون بن گیا، اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسحاق ڈار اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور

چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار لندن میں ہیں جبکہ چوہدری نثار نے ملک میں ہونے کے باوجود اب تک رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔ انہیں 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی تھی۔۔۔۔۔ ملکی معیشت کے حوالے سے بہت بڑی خوشخبری، پاکستان کو اربوں ڈالرز مل گئے، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا کراچی (پی این آئی) ملکی معیشت کے حوالے سے بہت بڑی خوشخبری، پاکستان کو اربوں ڈالرز مل گئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر یورو بانڈز کی مد میں موصول ہو گئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب15 کروڑ22 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 3 سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔کیپٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے یورو بانڈز سے 2.5 ارب ڈالر حاصل کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی وجہ سے ملکی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153روپے سے کم ہو کر152.85روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے کم ہو کر153.05روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 153روپے سے گھٹ کر152.90روپے اور قیمت فروخت153.30روپے سے گھٹ

کر153.20روپے پرآگئی ۔ ڈالر مزید سستا ہو گیا، روپے کی قدر کتنی بڑھ گئی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر کراچی(پی این آئی) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7ا رب 15کروڑ22لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج دن کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، ڈالر انڈیکس سات پوائنٹس کم ہو کر 92.38 پر آگیا ہے جبکہ سونے کی قدر 1.30ڈالر کم ہو کر 1740.30ڈالر فی اونس ہے۔خام تیل کی قیمت29سینٹ کمی کے بعد59.48 پر آگئی ہے جبکہ100انڈیکس میں 346پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جس کےبعد انڈیکس 44300پر آگیا ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر کو بدستور تنزلی کا سامنا رہا۔مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 17 پیسے کی کمی سے 153.01 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے

کی کمی سے 153.40 روپے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close