عیدکے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن شروع ہوگی، بڑے وزیر نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار شرو ع کیا گیا ہے ، 50 سال کے شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل چند دونوں میں شروع ہوجائیگا۔ اسد عمرکا کہنا تھا کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی

جائے گی ، غیر ملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، غیر ملکی شہری پاسپورٹ اور موبائل فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کراسکیں گے ۔ سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہیکہ اپریل اور جون میں ویکسین کی مزید خوراکیں آجائیں گی ، طارق بشیر چیمہ کی فیملی کو لگی ویکسین کی انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان کا مستقبل مسلم لیگ ن اور قائد پاکستان محمد نواز شریف سے وابستہ ہے باغ (پی آئی ڈی) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت اور مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مسلم لیگ ن اور قائد پاکستان محمد نواز شریف سے وابستہ ہے۔قائد پاکستان محمد نواز شریف کا نظریہ روشن خیال اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔لیپ ٹاپ،موٹرویز،جدید ترین ہسپتال،آئی ٹی لیبز،ہائی ویز،ذہین طلباء کے لیے سکالر شپس،بہترین جی ڈی پی گروتھ مسلم لیگ ن کے کارنامے ہیں۔وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کرنے والے پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعوی کرنے والوں نے ملک کا مستقبل تاریک کر دیاہے۔وزیر اطلاعات نے کہا ملک کی بقاء آئین کی عملداری اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔انہوں نے کہا تبدیلی۔سرکار نے جو بلند بانگ دعوی کئے اور جو خیالی دنیا بنائی اور عوام کی آنکھوں میں جو دھول جھونکے ایک ایک کر کے وہ آشکار ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی اور ترقی پسند ویژن کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا ہم جب یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو بدلا اور ہمارے دعوی کی صداقت کے لیے کام موجود ہیں جو زمین پر نظر آ رہے ہیں ہم نے کوئی تصوراتی دنیا تخلیق نہیں کی عملی کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے اس ملک کو ترقی

یافتہ، جدید، فلاحی اور بہترین بنانے کیلیے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں پاکستان کی تاریخ سے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور بدلتا ہوا پاکستان مسلم لیگ ن کا مطمع نظر تھا اور ہے۔انہوں نے کہا پاکستان ہماری امیدوں آدرشوں کا مرکز و محور ہے جس کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close