جہانگیر ترین زرداری سے ملیں گے، شہلا رضا نے ٹوئٹ کیوں ڈیلیٹ کردی؟

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعوی کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے

ملاقات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔ تاہم جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے دعوے کی تردید کردی ہے جس کے بعد اب صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔۔۔۔ اب دھاندلی نہیں ہو گی،وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر علی ظفر نے ملاقات کی جس میں مختلف قانونی امور اور انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ، انتخابات میں بدعنوانی اور پیسے کے استعمال کو روکیں گے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ، ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وبا، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور لارڈ نذیر کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں