کابینہ میں مزید رودبدل؟ وزیر اطلاعات شبلی فراز بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعت شبلی فراز نے کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعت شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔شبلی

فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزارت خزانہ قلمندان سونپ دیا تھا جس کے بعد کابینہ میں اور بھی بہت سی رد و بدل کا عندیہ دیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے رہیں کہ میری کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حفیظ شیخ کو ملک میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعت شبلی فراز نے کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں