حادثہ کیس، کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور ، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے جی الیون حادثہ کیس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ازلان خان کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ازلان خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیشن کورٹ سے 10لاکھ روپے مچلکوں کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی پندرہ دن میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے

ملنے والی ضمانت منسوخ ہوچکی ضمانت ہی منسوخ ہوگئی تو ایک ملین کے مچلکوں کا حکم غیر موثر ہوگیا درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثائ￿ سے معافی نامہ ہوچکا ہیزخمی ہونے والے مدعی نے بھی معاف کردیا ہے یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی گاڑیوں سے حادثے سے نوجوان شہری جاں بحق ہوگئے تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں