کورونا کی تیسری لہر تباہ کن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آیہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سرکاری دفاتر کے سٹاف کی تعداد محدود کرنے کی تجویز ہے، کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں

لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ ہمارے سرکاری ملازمین کورونا پھیلانے کا جشن منارہے ہیں،کورونا کی شدید لہر کے دوران سرکاری ملازمین کا دھرنا اور اپوزیشن کی جانب سے اشتعال انگیزی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے چند نام نہاد عناصراپنی سیاست چمکانے کیلئے ملازمین کواستعمال کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں سٹاف کی تعداد محدود اور دفاتر بند کرنے کی تجویز ہے،پہلے مرحلے میں جمعہ کو سول سیکرٹریٹ بند رہیگا تاہم محدود تعداد میں ضروری سٹاف فرائض سرانجام دینگے،دیگر سٹاف کو ویڈیو لنک کے ذریعے دفتری امور جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے، این سی او سی کی تجویز کے مطابق آٹھ فیصد کیسزکی صورت میں لاک ڈاون ہوگا،کیسز میں اضافہ کے ذمہ دار لاک ڈاؤن کے ذمہ دارہونگے ،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت مغربی ممالک میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران کی صورتحال پیداکرسکتی ہے،مغربی ممالک کورونا بحران سے نکل رہے ہیں ہم پھنستے دھنستے جارہے ہیں، عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو خدانخواستہ ہسپتالوں میں جگہ میسر نہیں ہوگی، سنجیدگی واحد حل ہے۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سرکاری دفاتر کے سٹاف کی تعداد محدود کرنے کی تجویز ہے، کورونا کی تیسری لہر تباہ کن صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close