شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا خواہ انکا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو، شبلی فراز کا عزم

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار وہ سٹے باز اور مافیاز ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی،شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا، خواہ انکا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار وہ سٹے باز اور مافیاز ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی،شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا خواہ انکا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام کا مفاد مقدم ہے،عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا اور آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں