وزیراعظم عمران خان کو اپنے کرپٹ وزرا اور بیورکریٹس کی فائلز مل گئیں، قریبی دوستوں نے وزیراعظم کو خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا وزیراعظم عمران خان کو اپنے کرپٹ وزرا اور بیورکریٹس کی فائلز مل گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو

اپنے کرپٹ وزرا اور بیورکریٹس کے بارے میں پتہ چل گیا ہے اور انہیں فائلز بھی مل گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قریبی دوستوں نے اُنہیں کہا ہے اگر اِن کرپٹ عناصر کے خلاف کوئی کارروائی کی تو اُن کی حکومت جا سکتی ہیں۔ پروگرام میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے اہم وزارتوں کے مطالبے کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے عمران خان شدید دباؤ کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ دوطاقتور وزیروں میں ’وزیر داخلہ ‘ کی کرسی کیلئے میچ پڑ گیا۔وزیراعظم عمران خان اپنے اردگرد کے لوگوں اور اتحادی جماعتوں کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ اُن کی پہلی والی وزارتیں بحال کی جائیں۔ پروگرام میں جب اُ سے سوال کیا گیا کہ کیا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ’وزیر داخلہ‘ کی کرسی مانگ رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میں نہیں جانتا کہ کون وزیر داخلہ کی کرسی کے لیے تگ و دو کر رہا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ ایک بات میں دعوے اور باوثوق طریقے سے کہہ سکتا ہوں کہ ’وزی داخلہ‘ کی کرسی کے لیے میچ پڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کے امکانات ہیں، حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی اِس بات کا زندہ ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے وزارت سے ہٹا دیا تھا، جبکہ اُن کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپ دیا۔ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اُن سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام غربت میں پس رہی ہے، غریب آدمی کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں