عید کے بعد عثمان بزدار حکومت کو فارغ کرنے کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پی ڈی ایم کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے عید کے بعد عثمان بزدار حکومت کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے وہئےپنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی لانے کا دعویٰ کردیا۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کےپارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عیدپرپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کاتحفہ دیں گے،

حکمران جماعت کے 25 سے 30 ایم پی ایز رابطے میں ہیں۔انہوں نےدعویٰ کیا کہ پنجاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطاء تارڑ نےپیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتےہوئےکہا ہےکہ حسن مرتضیٰ نے جو پیش کش کی ہے اس کا طریقہ بھی وضع کردیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں