اسلام آباد( آئی این پی) قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے حکومت سے بنوں میں پیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیئے ایکشن لیا جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی
صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء زاہد اکرم درانی نے کہاکہ ڈیڑھ مہینے میں جو واقعات اور ظلم میرے حلقے کے ساتھ ہوا۔ چار خواتین کو شہید کیاگیا ، میرے حلقے جانی خیل میں چار بچوں کو شہیدگیا،ان کو بیس دن پہلے اغوا کیا گیا تھا ، دس دن لوگ دھرنے میں بیٹھے تھے احتجاج کررہے تھے وہاں دس دن سے پہلے حکومت کی طرف سے کوئی نہیں آیا، صوبائی وزرا ء آئے جن کے پاس اپنے محکموں کے اختیارات نہیں تھے، زاہد اکرم درانی نے کہا کہ عوام امن چاہتے ہیں ، کتنے آپریشن ہوئے ان علاقوں میں پھر بھی یہ واقعات ہوتے ہیں، لوگ تنگ آ چکے ہیں ، آج ہم نے لاشیں دفنائی ہیں، اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ ہم ان کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں، اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے ایکشن لیا جائے ،ہمیں رپورٹ دی جائے اور وفاق سے اس معاملے کو مانیٹر کیا جائے، جو لوگ ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ چار بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا، ان کو پندرہ بیس دن پہلے اغوا کیا گیا تھا، بربریت اس حد تک پہنچ چکی ہے، یہ پہلاواقعہ نہیں اس علاقے میں، نو دن مسلسل لوگ لاشوں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے، چند دن پہلے میرے حلقے میں وہاں مزدورکام کرہے تھے ان کو انسانی ہڈیاں ملیں ۔۔۔۔۔ صدرِ مملکت عارف علوی اور وفاقی
وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی،سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور متعدد وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گورنر سندھ عمران اساعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عمران اسماعیل نے پرویز خٹک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی اس وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 26 اضلاع کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔ یہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں