وفاقی وزیر کے خاندان نےمکمل پروٹوکول کے ساتھ گھر پر ویکسین لگوائی، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

لاہور (آئی این پی )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیرہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے اثرورسوخ استعمال کرکیٹیموں سے اپنے چھوٹے بڑوں کو سرکاری ویکسین لگوانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان کو تحقیقات کرانے کا حکم دے

دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ میں نے سنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کے گھر بچوں کو کورونا سے حفاظتی ویکسین لگائی گئی جو کہ بڑی افسوس ناک بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رولز بنائے ہوئے ہیں کہ 60 سال عمر کے سینئر سٹیزن کو گھروں میں جا کر ویکسین لگائی جائے جو کہ زیادہ چل پھر نہیں سکتے ۔رولز کے مطابق ان کو پہلے رجسٹرڈ کرانے بھی ضروری ہے تاہم بچوں کو طارق بشیر چیمہ کے گھر جا کر ویکسین لگانا غلط بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ رپورٹ جلد سامنے آجائے گی اس کے بعد حقیقت بھی معلوم ہو جائے گی کہ یہ کیسے ہوا ، کس نے اس ٹیم کو بھیجا اور کیسے بچوں کو ویکسین لگائی گئی ، کیا لگائی بھی گئی یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگو ں کو تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے ۔ اس سے پہلے ایک وڈیو منظر عام پر آئی جس میں و فاقی وزیر طارق بشیرچیمہ کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے اہل خانہ کو کورونا ویکسین لگواتے دکھایا گیا۔طارق بشیر چیمہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے ویکسین لگوانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کردی، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹر میں مختلف خواتین کو کورونا ویکسین لگائی جارہی تھی ۔ویکسین لگوانے والوں میں

پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر بھی موجودتھیں واضح رہے کہ سرکاری سطح پر ابھی60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ اس ویڈیو میں موجود تقریبا تمام ہی افراد کی عمر 60سال نہیں ۔۔۔۔ صدرِ مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی،سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور متعدد وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گورنر سندھ عمران اساعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا کورونا

ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عمران اسماعیل نے پرویز خٹک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی اس وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 26 اضلاع کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔ یہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close