لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ درج، اور کون کون شکنجے میں آیا؟

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کی انتظامیہ نے اتوار کے روز مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا جلسہ منعقد کرنے پر ایکشن لے لیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پروبائی امراض

اور سانڈ ایکٹ پنجاب کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جلسہ میں ٹینٹ اور کرسیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ایف آئی آر میں نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے 28 مارچ کو ڈپٹی کمشنر کے انتباہ کے باوجود لیاقت باغ میں جلسے کا انعقاد کیا تھا جس سے سراج الحق نے بھی خطاب کیا تھا۔۔۔۔۔ صدرِ مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی،سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور متعدد وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت

آچکے ہیں۔وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گورنر سندھ عمران اساعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عمران اسماعیل نے پرویز خٹک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ پرویز خٹک سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی اس وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے 26 اضلاع کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔ یہ ایسے اضلاع ہیں جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close