لاہور(پی این آئی)معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ سیاست میں بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں،مریم نواز سیاست میں نئی ہیں،حکومت اُنکی حفاظت کرے کیونکہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑا بھونچال آئے گا ،مریم نواز کو پیپلزپارٹی پر نہیں اُن پر غصہ ہے جنہیں اُنہوں
نے ریلیف کیلئے ایکسٹینشن دی،اگرنوازشریف انقلاب لاناچاہتےہیں توان کوواپس آناچاہیے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز سیاست میں نئی ہیں، ایسی برق رفتاری نہیں ہونی چاہیے، سیاست آگ کا دریا ہے اس میں بڑے کشٹ کاٹنے پڑتے ہیں، مریم نواز کو بہت جلد بڑے اختیارات اور شہرت مل گئی ہے،حکومت ان کی حفاظت کرے ،اگر انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑا بھونچال آئیگا، جیسا مریم نواز کا شعار ہے ہمارا ایسا رویہ نہیں، پیپلز پارٹی اداروں کے سامنے پیش ہوئی،مریم نواز کو پیپلزپارٹی پر غصہ نہیں ان پر ہے جنہیں انہوں نے ایکسٹینشن دی،مریم نوازنےکوئی قربانی نہیں دی،وہ کس لکیرکی بات کررہی ہیں؟ مسلم لیگ (ن) نے توسیع اس لئے دی کہ انہیں توقع تھی کہ انہیں کوئی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پریشان ہیں کیونکہ ان کے والد بھی باہر ہیں اور والد بھی یہ اکیلے ہی سیاسی جنگ لڑ رہی ہیں، نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، بڑے انقلاب باہر بیٹھ کر نہیں آ سکتے،میری ذاتی رائے ہے کہ عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ہیں، میں نے نواز شریف کو دیکھا ،ان کے دور حکومت میں سخت جیل بھی کاٹی، میں انہیں جانتا ہوں،جب موقع ملتاہےتولیگ والےفرارہوجاتےہیں،کون سی قربانیوں کی بات کی جاتی ہے۔ معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ سیاست میں بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں