مریم نواز کا اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو داماد ایسوسی ایشن کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرکرانے کا مشورہ

لاہور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے داماد ایسوسی ایشن سے متعلق بیان پر زوردار قہقہ لگایا۔گزشتہ روز کیپٹن(ر)صفدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی بیان نہ دینے کا کہتے ہیں۔ساتھ ہی کہا کہ میں بلاول کا

اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا بھائی کا کرتا ہوں، ان کے والد کا بھی احترام کرتا ہوں، اس لیے کہ وہ ہمارے تاحیات دامادوں کی یونین کے چیئرمین بھی ہیں اور میں جنرل سیکرٹری ہوں۔اس پر مریم نواز سے سوال کیا گیا جس پر وہ بھی زور دار قہقہ لگائے بغیر نہ رہ سکیں اور کہاکہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہے، ان سے پوچھیں۔ انہوں نے داماد ایسوسی ایشن کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرکرانے کا بھی مشورہ دیا۔ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا کہ اس ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ میں عمر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی کراچی(پی این آئی) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق

26 اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close