جلسے کی وجہ سے صوبے میں کورونا پھیل سکتا ہے، محکمہ صحت سندھ کےخدشات، پیپلز پارٹی با خبر

راولپنڈی(پی این آئی) جلسے کی وجہ سے صوبے میں کورونا پھیل سکتا ہے،محکمہ صحت سندھ کےخدشات، پیپلز پارٹی با خبر۔سندھ کے محکمہ صحت نے راولپنڈی میں جلسے کی وجہ سے صوبے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کو آگاہ کیا ہےکہ 4 اپریل کو راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کو بتایاگیا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ 17 اور سندھ میں 2 فیصد ہے اس لیے راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کرنا بہتر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کو شکست دینے پر ڈٹ گئیں،
یوسف گیلانی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے لیے کتنے ارکان کی حمایت حاصل کر لی؟
اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخطوںکے ساتھ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت مل گئی ہے جبکہ مزید 2 سینیٹرز بھی کچھ دیر میں یوسف رضا گیلانی کے لیے تحریری حمایت پر دستخط کردیں گے۔یہ بھی

دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کا سینیٹ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے جس میں سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد، سینٹرکہدا بابر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز شامل ہیں۔ حکومتی گروپ سے تعلق رکھنے والا یہ فاروڈ بلاک اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کر سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں