26 مارچ کو نیب آفس پر پاپا ڈیڈی بچاؤ مہم کی جانب سے حملے کا منصوبہ بنایا گیا ، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

کراچی ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم کے ابّا، مولانا، احسن اقبال نیب زدہ ہیں،قانون کو چھوڑ کر چمچہ گیری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کہ دہشتگردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشت گرد ہیں26 مارچ کو نیب کے

آفس پر پاپا ڈیڈی بچاؤ مہم کی جانب سے حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مریم نواز، مریم کے ابا، مولانا فضل الرحمن اور احسن اقبال نیب زدہ جبکہ رانا ثناء اللّہ منشیات زدہ ہیں ، یہ وہی لو گ ہیں سپریم کورٹ پر بھی پہلے حملے کرتے رہے ہیں اور اب 26 مارچ کو نیب کے آفس پر پاپا ڈیڈی بچاؤ مہم کی جانب سے حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، یہ این آر او لینے کی کوشش ہے لیکن عوام نے دیکھ لیا پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، ان کی ہنڈیاں چوراہے میں پھوٹ گئی۔ ہیں اْنہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہے، جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، براڈ شیث میں سب کچھ سامنے آگیا ہے۔ دہشتگردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشت گرد ہیں، ہم اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں گے،۔ پولیس افسران سے کہتا ہوں اتنی غلامی کرو جتنا برداشت کرسکو،کسی افسر کو آئی جی بننا ہے تو کسی کو ایڈیشنل آئی جی بننا ہے قانون کو چھوڑ کر چمچہ گیری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔دوسری جانب کراچی کی ملیر کورٹ میں ایم نائن موٹر وے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو جیل حکام نے پیش کیا جہاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close