کورونا ویکسی نیشن 24 گھنٹے کیلئے روک دی گئی

لاہور( آن لائن ) صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق 23 مارچ کی سرکاری چھٹی کی وجہ سے کورونا ویکیسن لگانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں کورونا وائرس ویکسی نیشن سنٹرز ایک روز بند رہنے کے بعد بدھ کو دوبارہ کھلیں گے۔حکومت کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان پر عام تعطیل کے پیش نظر

ویکسی نیشن سنٹرز کو بندرکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں،26 مارچ کی نیب میں پیشی پر حکومت نے خبردار کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں، وہ احتساب سے بچنے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے قومی اداروں پر لشکر کشی اور اشتعال انگیزی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر یہ روایت چل پڑی تو پھر ہر کوئی جتھے لیکر اداروں پر چڑھائی کر کے اپنے مرضی کے فیصلے لینا شروع ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہی ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ عوام پر بجلی اور گیس کی قیمتوں کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، براڈشیٹ انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لیں گے، رپورٹ میں حقائق سامنے آ جائیں گے، جو لوگ بھی ملک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر اداروں کو مفلوج کیا اور قانون کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کی، کوئی بھی ادارہ بلائے تو آپ کا آئینی فرض بنتا ہے کہ آپ اس کے سامنے پیش ہوں،

مریم نواز نیب کے سوالات کا جواب دینے کی بجائے اس پر لشکرکشی کی تیاری کر رہی ہیں، وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کر چکی ہیں، اگر کسی نے بھی ملک کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کریں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ متضاد بیانیے کی وجہ سے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، لیگی قائدین نے ہمیشہ حالات کے مطابق اپنا موقف بدلا ہے، جو چیز انہیں سوٹ کرتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے لیکن جب بات ان کے خلاف آئے تو یہ اداروں پر الزام تراشی اور چڑھائی کرنے کی باتیں شروع کر دیتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ نواز شریف نے ہمیشہ بیساکھیوں کے سہارے سیاست کی اور آج انقلابی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، انہوں نے ہمیشہ وہ کام کئے جس سے ان کی ذات کو فائدے ملے، ان لوگوں نے غیرقانونی کام کئے اور غیرقانونی اثاثے بنائے، اب جب ادارے انہیں وضاحت کیلئے بلاتے ہیں تو یہ جتھے لیکر پہنچ جاتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close