ماسکو (پی این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو
مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ قبل ازیں روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مسلسل سیاسی بات چیت اور بین الاقوامی فورمز پر رابطہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے پاکستانی دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔پاکستانی عظیم قوم کیسے بن سکتے ہیں؟
یوم پاکستان کے موقع پر عمران خان نے ترقی کا ایجنڈا بتا دیااسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے دیئے ہوئے ”اتحاد، ایمان اور تنظیم“ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمارا وژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے، ہماری عظیم قوم نے ماضی میں اتحاد اور بھرپور عزم کے ذریعے کٹھن چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پایا ہے، آج ہمیں اس وبا کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ 23مارچ ، 1940 ایک یادگار موقع تھا جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے آپ کو ہندوتوا ذہنیت کے جبر اور غلامی کے شکنجوں سے آزاد کرنے کے لئے ایک علیحدہ وطن کے
قیام کا فیصلہ کیا، آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے برطانوی ہند کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد کی۔ اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ اس دن ہم بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہیں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بدترین ریاستی جبر کا سامنا ہے، ہم ان کی جرات و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے دیئے ہوئے ”اتحاد، ایمان اور تنظیم” کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمارا وژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ ہماری عظیم قوم نے ماضی میں اتحاد اور بھرپور عزم کے ذریعے کٹھن چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پایا ہے، آج ہمیں اس وبا کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، انشا اللہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے۔آئیے،
آج ہم پاکستان کو قانون کی حکمرانی، میرٹ کی بالادستی، برابری اور رحمدلی پر مبنی ریاست مدینہ کی طرز پر انسان دوست، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ اللہ تعالی ہمیں تمام آزمائشوں کے دوران ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں