راوی منصوبے کے متاثرین کا مؤقف تسلیم کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کسانوں اور متاثرین کو اسپیشل پیکج دینے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) راوی کنارے نیا شہر بسانے کے منصوبے کے متاثرین کے تحفظات کو وزیراعظم عمران خان نے بھی تسلیم کرلیا، ریور راوی منصوبے کے متاثرین کواراضی کے متبادل سپیشل پیکج دینے کا فیصلہ، سپیشل پیکج تین کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متاثرین کو

سپیشل پیکج دینے کی منظوری دیدی، متاثرین کو اراضی کے متبادل پلاٹ اور فصلوں کے نقصان کا معاوضہ ملے گا، سپیشل پیکج کے تحت متاثرین کوطے شدہ معاوضہ بھی وصول کرنا ہوگا، سپیشل پیکج پر عمل درآمد کے بعد متاثرین کی اراضی کے ریٹ کا معاملہ حل ہوگا متاثرین کی اراضی کے ریٹس کا معاملہ ہر میٹنگ میں زیر بحث رہا، سپیشل پیکج کے نفاذ پر متاثرین کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں