مریم نواز 26 مارچ کو کارکنوں کے ساتھ نیب گئیں تو۔۔۔ نتائج سے خبردار کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے بعد مریم بوکھلائی ہوئی ہیں اور اپنی بدترین شکست کا بدلہ معصوم اور غریب کارکنوں سے لینا چاہتی ہیں مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب

پر پتھرا ئوکی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں، مریم نواز کا اعلان ایک آئینی ادارے پر چڑھائی کے مترادف ہے ،اتوار کو(ن) لیگ یوتھ کنونشن میں کی گئی مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ مریم نوازاپنی اور خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے نیب جیسے آئینی ادارے کو دبا میں لانا چاہتی ہیں لیکن قانون اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے سختی کے ساتھ نمٹے گا، انہوں نے وارننگ دی کہ جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، راجہ بشارت نے مریم نواز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ وہ اور اس کے والد پہلے ہی نیب کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اس طرح کی حرکتوں کے باعث نیب کی جانب سے دی گئی رعایت سے محروم ہوجائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ دراصل پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے بعد مریم بوکھلائی ہوئی ہیں اور اپنی بدترین شکست کا بدلہ معصوم اور غریب کارکنوں سے لینا چاہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی بہتر یہی ہے کہ اپنی اور پارٹی کی بچی کھچی عزت کو مزید دا ئوپر نہ لگائیں، راجہ بشارت نے کیپٹن (ر)صفدر کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح ایک آئینی ادارے کو چیلنج کر رہے ہیں اوراسے سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں یہ مذموم کھیل کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر جس طرح قومی اداروں کو بدنام کرنے کی روش پر چل نکلے ہیں اور انہیں سرعام للکار رہے ہیں،حکومت اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں