اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا سے مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے اور 3876 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسوںکی شرح 9.4 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13799 ہو گئی ہے اور مجموعی
کیسز 6 لاکھ 23135 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 27188 ہے۔ملک میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40946 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3876 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری اعدو شمار کے مطابق اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1446 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 79760 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں