بیٹا باپ سے بھی گورا،امجد صابری کے بیٹےنے باپ کی کاپی کر کے ویڈیو شیئر کر دی

کراچی (آئی این پی) معروف قوال امجد صابری مرحوم کے بڑے صاحبزادے مجدد صابری نے اپنے مرحوم والد کو کاپی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مجدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے مرحوم والد امجد صابری کی ایک نایاب ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈرائیو کرتے ہوئے

اپنی سحر انگیز آواز میں بالی ووڈ گانا ہم کو تم سے ہوگیا ہے پیار کریں گنگنا رہے ہیں۔امجد صابری کی ویڈیو ختم ہونے کے بعد ان کے بیٹے مجدد صابری کی ویڈیو کا آغاز ہوتا ہے جس میں وہ بھی اپنے والد کا اسٹائل اپناتے ہوئے ڈرائیو کررہے ہیں۔ویڈیو میں مجدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سریلی آواز میں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا دولہے کا سہرا گنگنا رہے ہیں۔مجدد صابری نے یہ خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اور یہاں میں ابا کو کاپی کرتے ہوئے۔امجد صابری کے بیٹے کی اس پوسٹ کو مرحوم کے چاہنے والے خوب پسند کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے کی گائیکی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔۔۔۔مرد و خواتین، خواجہ سراؤں میں 30 ارب قرضے،
پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز
لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا، پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جاچکے ہیں، سکیم کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ

سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں، پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراوں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، لیکن پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں