یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت 48 نومنتخب سینیٹرز آج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت 48 نومنتخب سینیٹرز آج حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، پی ٹی آئی کے سیف اللہ سرور خان نیازی، عون عباس شامل۔ اعجاز احمد چودھری، سید علی ظفر، زرقا سہروردی تیمور حلف اٹھانے والوں میں شامل۔

مسلم لیگ (ن) کے افنان اللہ خان، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی شامل۔ سندھ سے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب حسین ڈاہر شامل۔ فاروق نائیک، پلوشہ خان، پی ٹی آئی کے محمد فیصل واوڈا، سیف اللہ ابڑو شامل۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سید فیصل علی سبزواری اور خالدہ اطیب حلف اٹھانے والوں میں شامل۔ خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے محسن عزیز، سید شبلی فراز، لیاقت خان ترکئی، فیصل سلیم رحمن شامل۔ ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ شامل۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ہدایت اللہ خان اور جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن حلف لینے والوں مین شامل۔ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمد زئی، منظور احمد، سرفرا ز احمد بگٹی شامل۔ سعید احمد ہاشمی، ثمینہ ممتاز، دنیش کمار شامل۔ نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، اے این پی کے عمر فاروق، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ شامل۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار محمد عبدالقادر اور نسیمہ احسان حلف اٹھانے والوں میں شامل۔ 48 اراکین 6 سال کے لئے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں