فیصل واوڈا کی نشست خالی، ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے این اے 249کراچی کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ این اے 49کی نشست پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249کراچی میں پولنگ 29اپریل کو ہوگی، ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 13سے 17مارچ تک

جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ این اے 49ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی، امیدواروں کی انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست8اپریل کو جاری ہوگی۔۔۔۔ اسلام آباد میں تبدیلی آنے لگی، شہر کو سیاح دوست بنانے اور لائیبیریوں کو فعال کرنیکا فیصلہ اسلام آباد (آن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)بورڈ میٹنگ کے دوران وفاقی دارالحکومت کو سیاح دوست بنانے اور لائیبریریوں کوفعال کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سہولیات کی فراہمی سمیت شہر کے گرین کریکٹر کوبحال کرنے کا بھی اعادہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )سیکرٹریٹ میں نو تشکیل شدہ سی ڈی ایبورڈ کاپہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔دوران میٹنگ بورڈممبران کو شہر اورسی ڈی اے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کوسیاح دوست بنانے اورسیاحت کو فروغ دینے کیلئے فیسیلٹیزسینٹر (سہولت سینٹر)بنانے کافیصلہ کیا گیاہے، سیاحوں کو سہولیات اور معلومات کی فراہمی کیلئے ان کی خصوصی رہنمائی کی جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد اوراس کے گردونواح میں موجود تاریخی مقامات کی سیاحت کے حوالے سے اہمیت کوبھی اجاگرکیاجائے گا۔میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ کتاب بینی کے فروغ کیلئے شہرمیں موجود لائیبریوں کوفوری طور پرفنگشنل کیاجائے گا۔قومی تہذیب و ثقافت کو اجاگر

کرنے کیلئے ثقافتی شوز،تقریبات سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔سی ڈی اے کی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے اور شہریوں کومزید بہتر سہولیات زندگی کی فراہمی کا بھی عزم کیاگیا۔بورڈ میٹنگ کے دوران شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی گئیں۔شہر کے گرین کریکٹر کوبحال کرنے کیلئے شجرکاری مہم میں مزید تیزی لانے، مرکزی اور اہم شاہراہوں، گلی محلوں،چوک چوراہوں، ایونیوز، گرین بیلٹس ،پارکوں میں موسمی پودوں اور پھولوں کے پودے لگانے کے ساتھ پھلدار پودے لگائے جائیں گے۔شہریوں کوتفریح کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی ایکٹیوٹیز متعارف کروانے کے ساتھ پارکوں اور پلے گرائونڈز کوفوری اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایات کی گئیں۔شہر کے روڈ انفرااسٹکچر کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بورڈممبران اکادمی ادبیات کے سابق چئیرمین افتخار عارف،ڈاکٹر محمدعلی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،جبکہ بورڈ ممبر نیئرعلی دادا نے میٹنگ میں بذریعہ اسکائیپ شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں