پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی آنے لگی، مزید کتنے مریض جاں بحق،کتنے کیس رپورٹ؟

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ، ایک دن میں مزید 54کورونا کے مریض جاں بحق اور 1300سے زائد کیسز سامنے آئے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 54 کورونا کے مریض انتقال کرگئے،

جس کے بعد کوروناوائرس سیانتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281ہوگئی،24گھنٹے میں 31ہزار 786ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار 353نئے کیسز کی تصدیق ہوئی،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.25 فیصد تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 16ہزار 349اور مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93ہزار453ہوگئی،ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار 644کیسز تشویشناک نوعیت کیہیں جبکہ 24گھنٹے میں کوروناکے3ہزار365مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا اسے چیئرمین نہیں بننے دیں گے، پی ٹی آئی لیڈر نے واضح کر دیااسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی پراگرام میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت پرلگی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن آئین وقانون کیمطابق فیصلہ کرے گا۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفرہماری وکیل ہیں جوکیس کی پیروی کریں گے، یوسف رضاگیلانی کیخلاف

اوپن اینڈشٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیس بہت سیدھاہے اس پرفوری فیصلہ آناچاہیے، لوگ اس حوالے سے ہت تشویش کاشکارہے، ہمارے یہاں سیاست کامعیاربہت گرگیاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close