مسلم لیگ ن نے کل تھوک کے چاٹ لیا، وفاقی وزیر کا تبصرہ

گوجرانوالہ (آئی این پی)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز جو کہتی ہے کبھی اس کا جواب نہیں دیتا، مسلم لیگ ن نے کل تھوک کے چاٹ لیا، جمعرات کوگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ حفیظ شیخ کے علاوہ پورے ملک میں پی ٹی آئی امیدوارکامیاب ہوئے،

پیسہ چلاکے بھی صرف169ووٹ یوسف رضاگیلانی کومل سکے،علی زیدی نے کہا کہ جہاں ہم الیکشن ہارے وہاں خان صاحب کاموقف درست ثابت ہوا، وزیراعظم شروع سے ہارس ٹریڈنگ کاکہہ رہے تھے آج سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے، عمران خان کو اعتمادکے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی اعتماد کے ووٹ کامقصدتھا جو ساتھ ہیں یانہیں وہ سامنے آ سکیں،ان کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی سے غلطی سے ووٹ مسترد ہوا، پہلے گیلانی کی نااہلی پر،کل جیت پرن لیگ نے مٹھائی بانٹی، مسلم لیگ ن کل تھوک کے چاٹ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close