حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا، ن لیگی بڑے لیڈر کا تبصرہ

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا،لانگ مارچ تو ہو گا، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا

کہ حکمران جماعت تاش کے پتوں کا محل ہے اور یہ بکھرے گا ، یہ پہلی حکومت ہے جس کے ارکان اسمبلی ہی ان سے نہیں سنبھالے جا رہے ،کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں انہوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو مقید کیا ہوا ہے وہ ایک دوسرے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ تو ہو گا، یوسف رضا گیلانی کا الیکشن بھی لانگ مارچ کا حصہ ہے۔۔۔پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ،
بلاول بھٹو نے قبل از وقت کامیابی کا دعویٰ کیوںکر دیا؟
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ہے ،ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا ہے، وہ حکومت جس کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیئے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جارہی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی الیکشن میں آپ کے مخالف ایک رات پہلے الیکشن میں تاخیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کے امیدوار کو نااہل کرنے کا کہتے ہیں تو اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ حکومت جس کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیئے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جارہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ہے ، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا

ہے ، قوم کو ضمنی انتخابات کے ذریعے دکھا دیا کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے اور عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ہم نے قوم کو دکھا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان اسمبلی اپنی حکومت سے اتنے ہی خفا ہیں جتنا عام آدمی ہے،ہم مل کران کونکالیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں