پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن، فواد چوہدری نے سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت کی پیشکش کی تھی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل میں فواد چودھری نے

کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی دلیل کو تسلیم نہیں کیا، عدالت نے کہا تھا بیلٹ پیپر سیاسی جماعتوں کیلئے خفیہ ہوگا مگر الیکشن کمیشن کیلئے نہیں، ہماری تجویز تھی کہ بیلٹ پیپر میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے، بیلٹ پیپر پر بار کوڈ یا کوئی سیریل نمبر لگایا جاسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں