اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں بھی پی ٹی ا?ئی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہوا ہو وہ شفافیت نہیں لاسکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے 36 اراکین اسمبلی قبضہ مافیا ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کی منافقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں الزام پر عمران خان نے اپنے 20 اراکین کو نکالا اور الیکشن میں شفافیت کے لیے بات کی لیکن اپوزیشن کرپشن کا بازار لگانا چاہتی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف پر کہا کہ این آر او دو تو ووٹ دیں گے جب کہ پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی این آر او لیگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بے شرمی کی انتہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے چندے کا ہار اپنی بیگم کو دے دیا۔اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن روزا نہ ٹی وی پر چھولے بیچنےآجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے جھوٹے وعدے ثابت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں شفافیت کے لیے آئینی ترمیم لے کر آئے۔ اپوزیشن اہم قانون سازی پر اینآر او مانگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن روزا نہ کی بنیاد پرسرکس لگاتی ہے۔ ڈرون حملوں پر انہوں نے کہا تھا کہ آپ حملے کریں ہم شور کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں