وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سری لنکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوئے؟ تفصیلات آ گئیں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے ۔دورے سے

قبل وزیراعظم عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سے خودختم کرائے جبکہ دورے میں جانے والے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے ۔۔۔۔عامر لیاقت نے مریم نوا ز سے معافی مانگ لیاسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی شو میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد مریم نواز سے متعلق کی گئی اپنی ٹوئٹ ہٹاتے ہوئے لوگوں سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے 24 فروری کواپنی ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے ہندو مذاہب کے پیروکاروں کی دیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوسرا روپ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔عامر لیاقت حسین نے مذکورہ ٹوئٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے 21 فروری کو پریس کانفرنس میں کہے گئے جملوں کے بعد کی تھی۔مریم نواز نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات پر بات کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ارکان کیلئے کہا تھا کہ وہ 2018 کی طرح انہیں پتلی گلی سے نہیں نکلنے دیں گی، اور وہ اب ان کا دوسرا روپ دیکھیں گے۔مریم نواز کی جانب سے دوسرا روپ کا لفظ استعمال کرنے کے بعد ہی عامر لیاقت نے 24 فروری کو ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے

ہندو دیوی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کے بیان کو لکھا تھا۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے مریم نواز کے بیان پر ہندو دیوی کی تصویر شیئر کیے جانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر نہ صرف خاتون کی تضحیک بلکہ ہندو مذہب کے پیروکاروں کی توہین کا الزام بھی لگایا گیا۔جہاں عامر لیاقت حسین کو صحافی، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں پاکستان ہندو کونسل کے صدر کمار ڈاکٹر رمیش واکوانی نے بھی عامر لیاقت کی ٹوئٹ کی شدید مذمت کی۔ہندو کونسل کے صدر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک شخص جو مذہبی اسکالر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں