نادرا کے 6 اہلکاروں کی نوکری چلی گئی، وجہ کیا بنی؟

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں بوگس اسلحہ لائسنس کی تصدیق کرنے والے 6 نادرا ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان اسلحہ برانچ کی چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ نادرا کے 6 ملازمین نے 876 بوگس اسلحہ لائسنس کی تصدیق کی اور یہ تمام لائسنس جعلی ثابت ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین نادرا کو ان ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کے لیے خط لکھا جس پر نادرا حکام نے بعد از انکوائری الزام سچ ثابت ہونے پر ان 6 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا ۔۔۔۔۔یونیورسٹیوں میں ہراسمنٹ روکنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیاپشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات اور تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، بنت حوا کے نام سے ایپ لانچ کی جائیگی، جامعات میں جنسی ہراسگی کیسز سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے فعال ہاٹ لائن بھی قائم کی گئی ہے جبکہ ایسی نوعیت کے کیسز کے آسان اندراج، شکایت کنندہ کی شناخت صیغہ راز میں رکھنے اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے بنت حوا کے نام سے جلد ایپ لانچ کی جائیگی۔ معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق ایپ کا مقصد ایسے مسائل کی روک تھام کرنا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ہرسانی کے بڑھتے واقعات پر طلبہ میں بھی مایوسی پھیل رہی ہے۔ یونیورسٹی کی طالبات کا کہنا ہے کہ ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلیے حکومتی اقدامات احسن ہیں تاہم روک تھام کے لیے مزید سخت فیصلوں سمیت سمیت عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہیئے۔ حکام کے مطابق ہراساں کرنے کے واقعات کے سد باب اور موبائل ایپ سے متعلق جامعات کو خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں