این اے 75 سیالکوٹ، پولنگ اسٹیشن میں خاتون ووٹر کی کھلے عام مہر لگانے کی ویڈیو آ گئی

سیالکوٹ (آئی این پی )سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں خاتون ووٹر کی کھلے عام مہر لگانیکی ویڈیو سامنے آگئی۔حلقے میں ضمنی انتخاب کے دوران کشیدگی اور شدید بے نظمی رہی جبکہ حلقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولنگ کے

دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی دیکھی گئی اور پولنگ اسٹیشن 346 میں خاتون ووٹرکی کھلیعام مہر لگانیکی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔۔۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے قبل گرفتار اراکین اسمبلی کو خوشخبری سنا دی اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا حکم دےد یا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے زیر حراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیر حراست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالیں گے ۔ووٹ کا استعمال ارکان کا بنیادی حق ہے ۔ زیرحراست ارکان اسمبلی 3 مارچ کو ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت حکم دیا۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نیب اور متعلقہ صوبائی حکومتوں کو احکامات بھجوا دیے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قید اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرلی تھی ۔پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا گیا تھا، اسپیکر کی جانب سے پیپلز پارٹی کو

الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر الیکشن کمیشن نے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کا اجراء ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے ۔جبکہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سابق فاٹا سے رکن اسمبلی علی وزیر جیل میں ہیں۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے 3 مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں پولنگ ہو گی اور 2 مارچ کی شام تک زیر حراست اراکین کو اسلام آباد پہنچادیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں