کون کون پل صراط سے پار نکلے گا؟ سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی تفصیل نیب کے حوالے کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب)سمیت دیگر اداروں نے سینیٹ انتخابات کیلیے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کیکوائف نیب، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)،فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ

رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور اسٹیٹ بینک کو بھجوادیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز اور بینک ڈیفالٹرکی تفصیلات لیگا، تحقیقاتی ادارے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس 17 فروری تک الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے اور ریٹرننگ افسران متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اسکروٹنی شروع کریں گے۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کو موصول ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں قائم ڈیجیٹل سہولت سینٹرز نیکام شروع کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں