سونے اور ریال اسمگلنگ میں ملوث گروہ پکڑا گیا، 64 سال قید کی سزا

ریاض (آئی این پی) سعودی حکام نے سونا اور ریال اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچا دیا، سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے بیرون ملک گولڈ اور ریال کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ سزا سنائی گئی ہے، جو غیر قانونی طریقے سے ترسیلات رز کیلئے رقم جمع کررہا تھا۔ سعودی میڈیا کے

مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ گرفتار گروہ مجموعی طور پر چھ کروڑ اڑتالیس لاکھ ساٹھ ہزار ریال سے اور انیس کلو گرام سے زائد کا گولڈ اسمگل کرچکا ہے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، مذکورہ گروہ کے قبضے سے حکام نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور 1020690ریال ضبط کیے گئے ہیں، گرفتار گروہ کو مجموعی طور پر 64برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا جبکہ مقامی شہریوں کو سزا کی تکمیل کے بعد بیرون ملک سفر سے روک دیا جائے گا۔۔۔۔ حریم شاہ نے بلاول زرداری سے متعلق دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا، شادی سے متعلق بھی بتا دیا لاہور (پی این آئی) مفتی قوی سے لے کر فاروق ستار تک،شیخ رشید سے لے کر فیاض الحسن چوہان تک اور شاہ محمود قریشی کی کرسی سے لے کر عمران خان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے تک کس قسم کی تہلکہ خیز ویڈیو اور تصویر حریم شاہ نے پاکستانی عوام کو ملکی سیاستدانوں اور علما کا کردار واضح کرنے کے لیے سامنے نہیں رکھی۔مگر اس کے باوجود بھی حریم شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر ان لوگوں کے بارے میں کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا جاتا جو اس معروف ٹک ٹاکر کے جھانسے میں آ کر غیر اخلاقی حرکات کر بیٹھتے اور بعد میں صفائیاں پیش کرتے نظر آتے ہیں۔خیر یہ تو ایک بحث

طلب موضوع ہے جبکہ حریم شاہ نے اب اپنے آمدہ منصوبوں سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ویڈیو منظر عام پر لانے کی نجائے کچھ اور کریں گی۔معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں چین ملتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔حریم شاہ کے اگلے ہدف اور اس کی نئی ویڈیو سامنے لانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کافی ہوگئیں اب اس مرتبہ انہیں کچھ نیا کرنا چاہیے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ نیا کام کیا ہوگا اور اب کس کی باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے اپنی پرانی باتوں کو دہرایا کہ بلاول بھٹو انہیں پسند ہیں اور وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے ضرور۔مجھے ان میں ہوٹینشل نظر آتا ہے ارو وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے جس

ویب سیریز میں کام کیا ہے اس میں بھی میری بنائی گئی ویڈیوز شامل کی گئی ہیں اور یہ سیریز ہمارے معاشرے کی سوچ اور رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close