اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے خلاف سینٹ ٹکٹ بیچنے پر ان کی اپنی جماعت نے بغاوت کردی ہے ،پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے ،قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی
پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے کررہے تھے ،دو ہفتے سے عمران صاحب اوپن بیلٹ کا شور مچا کر ہلکان ہورہے تھے، اب پتہ چلا کہ پارٹی نے بغاوت کردی ہے ،عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خریدوفروخت کا الزام لگایا اور اپنا وڈیو سکینڈل پکڑا گیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا چینی دوائی چوری میں پکڑے گئے ،عمران صاحب نے دوسروں پہ الزام لگایا خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے ،دوسروں پر منی لانڈرنگ اور چوری کا الزام لگایا اور عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے عمران صاحب کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی،عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اْسی میں خود چور نکلتے ہیں۔۔۔۔۔ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ہمارا رخ کس شہر کی جانب ہو گا؟ مولانا فضل الرحمٰن نے دھمکی دیدی تونسہ شریف(پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کا فیصلہ کیا تھا جبکہ راولپنڈی کا نام دوسرے آپشن کے طور پر لیا تھا۔ اگر ہمیں اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو ہمارا رخ راولپنڈی کی جانب ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے تونسہ شریف میں میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کے مطابق تمام اداروں کے کام کرنے کامطالبہ کیا ۔لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آبادپہنچیں گے اگر روکا گیا تو پھر رخ راولپنڈی کی طرف ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لانگ مارچ کے باوجود حکومت نہیں جاتی تو پھر بھی پوری قوت سے تحریک کوجاری رکھیں گے ۔ہماری آمدپربغیراطلاع دیے ہزاروں کارکن اکھٹے ہوسکتے ہیں ۔ تحریکوں میں جذبے لڑتے ہیں وسائل نہیں۔ ہم حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامستقبل شاندارنظرآرہاہے ، پی ڈی ایم کااتحاد انتخابات کےلیےنہیں لیکن یہ خاارج ازامکان بھی نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے با وجود بھی ان کے اپنے اراکین ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدارسےہماراکوئی اختلاف نہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ پنجاب کے ملازمین جب بھی آوازٹھائیں گے ہم ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں