اسلام آباد کے جس گھر کی ویڈیو ہے، اسکی رپورٹ تمام اداروں کے پاس ہے، اسد قیصر نے بری الذمہ ہونے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے اسپیکر اسد قیصر نے 2018 کے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی کا الزام مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ وہ حلف اْٹھاکر کہتے ہیں کہ ویڈیو اسکینڈل سے تعلق نہیں اور نہ ہی ویڈیو اسپیکر

ہاؤس میں بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جس گھر کی ویڈیو ہے اس کی رپورٹ تمام اداروں کے پاس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عبید اللہ مایار نے کہا تھاکہ اْس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے رقم لینے کی ہدایت کی، ایک کروڑ روپے کی یہ رقم اسپیکر ہاؤس میں دی گئی تھی۔واضح رہے کہ اسد قیصر اْس وقت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر تھے۔۔۔۔ اتنی ڈھٹائی سے یو ٹرن پہ یو ٹرن لینا صرف ن لیگ کا ہی خاصہ ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کا دعویٰ لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بیگم صفدر اعوان اور پی ڈی ایم اپنے ہر قول سے مکرنے کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، اتنی ڈھٹائی سے یو ٹرن پہ یو ٹرن لینا صرف (ن)لیگ کا ہی خاصہ ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس سب کے بعد بیگم صفدر اعوان اپنا منہ چھپاتی پھرتیں لیکن ان کی دیدہ دلیری ہے جو اپنے ہر قول سے پھرنے کے بعد بھی عوام میں آ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان کی شو بازی اور ڈرامے بازی نچلی سطح تک

پہنچنے کا مظاہرہ کل قوم نے دیکھ لیا۔ پی ڈی ایم جلسیاں کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوششیں ترک کر دے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن خفیہ رائے شماری کے خلاف ہے تو صدارتی آرڈیننس سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات بھی ہاتھ سے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ آل شریف آج بھی اہم سیاسی و سکیورٹی اداروں کو متنازعہ بنانے کی تگ و دو میں ہے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگ کو عوام کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑے گی۔ بیگم صفدر اعوان چاہے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیں، انہیں عوامی حمایت نہیں مل سکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں