ریلوے نے ترقی کر لی، پاکستان ریلوے اسٹیم انجن کے ساتھ 14 فروری سے سفاری ٹرین کا آغاز کریگا

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان ریلوے اسٹیم انجن کے ساتھ 14 فروری سے سفاری ٹرین کا آغاز کرے گا ۔پاکستان ریلوے اور نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ نے سیا حت کے فروغ کے لئے منفرد اقدام اٹھا یا ہے ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے منور شاہ نے کہا ہے کہ سفاری ٹرین راولپنڈی سے گولڑہ ٹیکسلا حسن ابدال سے

ہوتی ہوئی اٹک خورد پہنچے گی ۔انہوں نے کہاکہ سفاری ٹرین 14فروری کو صبح ساڑھے نو بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر 12 بجکر 45 منٹ پر اٹک خورد پہنچے گی۔وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری سمیت سفارتی نمائندے بھی مہمان ہونگے۔ڈی ایس ریلوے منور شاہ کے مطابق سفاری ٹرین کے اسٹیشنوں پر ریلوے راولپنڈی کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔۔۔۔ پینڈورا باکس کھل گیا، پی ٹی آئی کے ایک اور سابق ایم پی اے کا پرویز خٹک کی جانب سے رقم کی تقسیم کا دعوی پشاور (آئی این پی )عبید مایارکے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ایک اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)زاہد درانی نے بھی سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے ارکان میں رقم کی تقسیم کا دعوٰی کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے نے کہا کہ ملاقات اسپیکر ہاس میں ہوئی، انہیں بتایا گیا کہ پیسے سینیٹرز نے چندے کے طور پر د یئے ہیں۔زاہد درانی کے مطابق95 فیصد اراکین صوبائی اسمبلی کو ایک سے دوکروڑ روپے تک دیے گئے۔سابق ایم پی اے نے خود رقم لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال بعد ویڈ یو ریلیز ہوئی ، اسپیکر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے اور اپوزیشن اور دیگر حکومتی ارکان بھی اس وقت وہاں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سننے

میں آیا تھا کہ منظور آفریدی سے تقریبا پچاس ساٹھ کروڑ کی ڈیل ہوئی، ویڈیوز کو ڈھائی سال ہوگئے کون کون تھا نام نہیں بتاسکتا، یہ آفر نہیں کھلم کھلا بات تھی کہ آپ کو پیسے ملیں گے اور سینیٹرکو کامیاب کروانا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عبید اللہ مایار ایک کروڑ روپے لینیکابھی اعتراف کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک نے رقم لینے کی ہدایت کی، ایک کروڑ روپے کی یہ رقم اسپیکر ہاس میں دی گئی، لیکن یہ رقم سینیٹ الیکشن کے لیے نہیں تھی بلکہ حکومت نے رقم تمام ایم پی ایز کو ترقیاتی کاموں کے لیے دی تھی۔خیال رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنیکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتینظرآرہے ہیں، ویڈیو میں پی ٹی آئی کے عبید اللہ مایار اورسردار ادریس بھی موجود ہیں اور رقم وصول کر تے نظر آرہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close