چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی، پاک فوج چین کی طرف سے ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آئی این پی ) چین نے افواج پاکستان کے لیے انسداد کورونا ویکسین عطیہ کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا الیوشن 78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین پاکستان لایا اور پاک فوج چین کی طرف سے ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی

طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی۔ ویکسین حوالے کرنے کی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے لوٹ مچا دی، آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14،ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2019-20کے کھاتوں کے آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹرجنرل کی ٹیم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے,20 2019کے اکائونٹس کا خصوصی آڈٹ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے چینی اور آٹے کے کھاتوں میں 14ارب روپیسے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، آڈٹ رپورٹ میں مختلف اشیا کی خرید و فروخت میں 32کروڑ روپے کی بد عنوانی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ڈیفالٹرشوگرملوں سے مہنگی چینی خریدنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15کروڑ روپے کا نقصان ہوا،آڈٹ رپورٹ کے متن کے مطابق ملوں سے غیرمعیاری آٹا خرید کرکروڑوں روپے ضائع کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامیہ نے آٹا ملوں کی ملی بھگت

سے گندم اور آٹے کی خریداری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،آڈٹ رپورٹ کے مطابق چینی اور آٹے کی خرید و فروخت میں 2ارب 60کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آڈٹ رپورٹ جلد آڈیٹرجنرل کو پیش کی جائے گی۔۔۔ارب کا اضافہ ہوا، اندرونی قرض بڑھ کر23ہزار392ارب روپے تک جا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close