مریم نواز اور بلاول بھٹو میں اختلافات ختم، ایک بار پھر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا، تفصیل جانیئے

لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت لاہور سے مشترکہ طو رپر لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ،بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26مارچ کو

شروع ہونے والے لانگ مارچ کے قافلوں کی روانگی کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اس میںتبدیلی کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ،کوئٹہ سے آنے والے قافلے بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور پہنچیں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی ریلی کا آغاز پشاور سے کریں گے ۔لاہور سے روانہ ہونے والا قافلہ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا اور یہی پر جلسے بھی منعقد کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے جہلم سے بڑے قافلے میں شامل ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں