ن لیگی بڑے لیڈر نے کا شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے اْن کے والد پر کرپشن کا الزام لگایا، ان سے جو

زمین منسوب کی گئی ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ دانیال عزیز نے مشیر احتساب و داخلہ امور بیرسٹرشہزاد اکبر کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشیر احتساب نے ان پر ایک ایسی زمین کے قبضے اور واگزاری کا اعلان کیا جس سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں۔۔۔۔بڑی سیاسی جماعت نے سیاسی بریانی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیالاہور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان اعتراف کر چکے کہ وہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر پائے،پی ڈی ایم اپنے دھرنوں اور لانگ مارچ کا مقصد قوم کو بتائے۔ جماعت اسلامی سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنے گی اگر پہلے لین دین پر سیاسی جماعتیں ایکشن لیتیں تو یہ کلچر ہمیشہ کیلئےختم ہوجاتا۔منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر برس پڑے اور عمران خان کو نالائق وزیراعظم قرار دیدیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے چار سو چھتیس افراد کے خلاف نیب ،ایف آئی اے اس لئے ہاتھ نہیں ڈالتا کیونکہ یہ بااثر لوگ ہیں جبکہ حکومت گرانا آسان لیکن نظام کوتبدیل کرنا مشکل کام ہے۔سراج الحق نے پی ڈی ایم اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی بریانی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس تقریروں کے علاوہ کچھ نہیں لوگ عمران خان کی تقریریں سن سن کر تھک

گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں