نیب نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور (آن لائن) نیب نے مسلم لیگ )ن( پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔رانا ثنااللہ کو گزشتہ برس مارچ میں

عبوری ضمانت دی گئی تھی۔بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا۔نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ،رانا ثنااللہ کے کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے۔نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،نوٹس ملنے پر رانا ثنااللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے لی، اب نیب نے تیسری مرتبہ رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔۔۔۔۔لمبی قطاریں آج سے ختم، ریلوے نے 55گھنٹے بعد آن لائن ریزرویشن بحال کر دیلاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے این آئی ٹی بی کی معاونت سے 55گھنٹے بعد آن لائن ریزرویشن بحال کر دی ، سوفٹ ویئر کی مدد سے بکنگ ڈیٹا بھی ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،مین سرور میں پیدا ہونے والا نقص تاحال تلاش نہ کیا جا سکا ،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین سے تحقیقاتکا حکم دیدیا جوایک ہفتے میں ڈیٹا سرور میں خرابی کی فرانزک کے بعد رپورٹ پیش کریں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ اس معاملے کی محکمانہ تحقیقات بھی ہوں گی اوگر یڈ بیس کے دو افسراس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے جس پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ گزشتہ روز بھی سسٹم کی بحالی سے قبل

ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی قطاریں لگی رہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ منگل کے روز مین سرور میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ریلوے کا ریزرویشن سسٹم بیٹھ گیا تھا جس ی وجہ سے ملک بھر میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن متحرک ہو گیا، یکم اور 2 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیااسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے یکم فروری 2021ء اور 2 فروری 2021ء بروز پیر / منگل کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری2021ء کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کے لئے مشاورت اور اعلان کیا جائیگا جبکہ 2فروری بروز منگل کو صوبہ سندھ ،صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کےسیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔ منگل 2 فروری 2021ء کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسزز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں