اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کو دہشت گرد ملک قر ا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ بابری مسجد کی جگہ ایو دھیا مند ر کی تجویز کو
مسترد کر تے ہیں،بھارتی کسانوں کے احتجاج سے بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ چین رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کو 5لاکھ کورونا ویکسین فراہم کریگا ۔ میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے، پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے، بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے، بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔زاہد حفیظ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300
کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت ملے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان اپنے بے گناہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر ی بھائیوں کی حق خوداردیت کیلئے سیاسی و سفارتی محاذ پر اپنی جدو جہد جاری رکھے گا کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو کبھی بھی قبو ل نہیں کیا نہ آئندہ کریں گے ۔ پاکستان بابری مسجد کی جگہ ایودھیا مندر کی تجویز کو مسترد کر تا ہے ،کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت پاکستان سے بالکل تعاون نہیں کر رہا اسے حوالے سے پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کو بھی خط لکھا ہے ۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،نئی امریکی حکومت آنے سے دوطرفہ تعلقا ت میں مزید بہتری کی امید ہے جبکہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار سے بھی بخوبی آگاہ ہے ، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، با ئیڈن انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ پاک چین تعلقات سے متعلق زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی ہے چین پاکستان کو رواں ماہ کے آخر میں 5لاکھ کورونا ویکسین دیگا ، چین نے چین نے 10سال کے دورارن 80کروڑ افراد کو غربت سے نکا لا ہے گوادر بندرگارہ سے سنکیانگ بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں