کرک(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ مضبوط حکومت قائم کریں گے اور 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمودخان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن2023میں عوامی اعتماد کیساتھ دوبارہ
مضبوط حکومت قائم کریں گے۔محمودخان نے کہا کہ ماضی میں گیس رائلٹی کے پیسے لوگوں کے جیبوں میں گئے، کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپیخرچ کئے جائیں گے، صوبے میں 4نئے عالمی معیار کے ہسپتال بنائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ نے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ 260ارب سیپشاورڈی آئی خان موٹروے تعمیرکی جائے گی اور گیس انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2ارب روپے دیے جائیں گے ، 31 جنوری سے تمام جنوبی اضلاع میں صحت پلس کارڈ کار آمدہوگی۔انہوںنے کہاکہ آئل ریفائنری پر جلد کام شروع کیا جائے گا اور جولائی سے آئمہ مساجد کو دس ہزار دیے جائیں گے جبکہ 2023 میں عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔ فضل الرحمان اور پورا خاندان ”پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں“کی جیتی جاگتی مثال ہیں‘ فیاض الحسن چوہان وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کا پورا خاندان سیاسی کرپشن کی بارش میں بھیگے ہونے کے باعث ”پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں“کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی ضیا ءالرحمان کو اسٹیبلشمنٹ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پہلے پی ایم ایس کیڈر میں تعینات کروایا اور بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے اسی ضیا ءالرحمان کو خلاف قانون ڈی سی کراچی تعینات کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں مولانا کے خاندان کے دو درجن سے زیادہ افراد مختلف حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”حق چار یار کے نظام“ پر بنائی جانے والی پارٹی جمعیت علمائے اسلام میں موروثیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ مولانا پورے ملک کو بھی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کی طرح چلانے کے خواہشمند ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کے دور میں مولانا کی دال نہیں گلنے والی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں