کھوکھر برادران کیخلاف آپریشن سے راجکماری اور ظل سبحانی کی چیخیں جاتی عمرہ سے لندن تک سنائی دیں،بڑی تنقید کر دی گئی

لاہور( این این آئی)دربدر بھٹکنے کے بعد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف احتجاج کا جمہوری راستہ اختیار کرنے کا درست فیصلہ کیا،بے شمار رسوائی کے بعد آخرپی ڈی ایم کو احساس ہوا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری طریقہ کار ہے،بکھری ہوئی پی ڈی ایم کی بکھری ہوئی سوچ کو اکٹھا کرنے کی زرداری صاحب ناکام

کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کی سیاست نظریات نہیں بلکہ موسموں کے ساتھ جڑی ہے، موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان کا بیانیہ بھی بدل جاتا ہے۔کھوکھر برادران کے خلاف آپریشن سے راجکماری اور ظل سبحانی کی چیخیں جاتی عمرہ سے لندن تک سنائی دیں۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے 90شاہراہ قائد اعظم پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے پنجاب کی 100فیصد آبادی کودسمبر2021تک ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کیلئے یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دی ہے۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔اتھارٹی والٹن ائیرپورٹ اورگرد ونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔بھکر میں تھل یونیورسٹی اورسیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ڈاکخانوں کے ذریعے موٹرو ہیکلز ٹیکسوں کی وصولی کااختیار واپس لینے اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کوخیبر پختوانخوامیں سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی ہے۔کابینہ نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے وفاقی

حکومت کے فیصلے کی بھی توثیق کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ انرجی معاہدوں میں غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کیلئے چائنیزکرنسی یوآن کے استعمال اور سرگودھا اور راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں بند کرنے کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج ن لیگ کی ایک اہم وکٹ گرائی ہے۔وسیم اکرم پلس کے ہاتھوں اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تنقید جمہوریت کا حسن ہے اور ایک جمہوری جماعت ہونے کے ناطے تحریک انصاف میں ہر ممبر اسمبلی کو اپنی بات کھل کرکہنے کا حق حاصل ہے۔ جبکہ ظل سبحانی کے دور میں کسی ایم پی اے کو شاہی خاندان کے خلاف بات کرنے کی جرأت نہیں ہوتی تھی۔ تحریک انصاف میں اگر لوگ بول رہے ہیں تو یہ حقیقی تبدیلی ہے۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے معاون خصوصی نی کہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اپوزیشن کی صفوں میں اضطراب کا فائدہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھر پیلس کے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کی وجہ سے مریم نواز صدمہ میں ہیں۔آپریشن میں کھوکھر پیلس کی دیواریں گرنے سے شریف خاندان کیاے ٹی ایم اکاؤنٹ اور مفادات کو نقصان پہنچا۔پہلے ظل سبحانی نے اپنی چھتری تلے غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ

افزائی کی اور پھر قانون کارروائی کے بعد آنسو بہا رہے ہیں۔ شرمندہ ہونے اور عوام سے معافی مانگنے کی بجائے مریم نواز واویلا مچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور زرداری کی سانسیں سندھ حکومت سے جڑی ہیں۔ یہ کسی بھی صورت سندھ حکومت کو قربان نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں