سیاسی لوگ ایک فون کال پر دوسری پارٹی میں چلے جاتے ہیں ، سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کا اتحاد کسی سیاسی مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہوتا ہے ۔ سوال تو یہ ہے کہ اداروں کو کس طرح مداخلت سے روکا جائے گا۔ کمزوری تو سیاسی لوگوں کی ہے جو ایک فون کال پر دوسری پارٹی میں چلے جاتے ہیں ۔ شیخ عظمت سعید کو کوئی جج نہیں لگایا جارہا ۔

پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے کا موقع دینا چاہئے ،اپوزیشن کو حکومتی پالیسیوں پر مثبت طریقے سے تنقید کرنی چاہئے ۔کوئی لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگا۔براڈ شیٹ کا معاملہ عظمت سعید کے دور میں شروع ہوا۔جبکہ سینئر تجزیہ کار نذیر لغاری نے کہا ہے کہ کسی بھی منتخب حکومت کو غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹانا چاہئے ۔آئین میں وزیر اعظم کوہٹانے کیلئے چار طریقے ہیں،دوطریقے یہ ہیں کہ یا تو اتنا پریشر بنایا جائے اور وزیر اعظم کی ناکامی کو سامنے لایا جائے کہ وزیر اعظم خود ہی سمجھے کہ میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکا تو وہ خود ہی استعفیٰ دے ، دوسرا یہ کہ دوسری پارٹیوں کو ساتھ لے کر ان ہائوس تبدیلی کیلئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں