کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے 26 جنوری کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاجس میں سترہ نکاتی ایجنڈ ے پر غور کیاجائیگا، کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائیگی ،نادرا اکائونٹس آڈٹ کے معاملے پر غور ہوگاکورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 26

جنوری بروزمنگل کو کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ کابینہ اجلاس کا سترہ نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی جائے گی ، رواں مالی سال کے لئے نادرا اکائونٹس آڈٹ کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا ،کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا جائے گا ۔ ورکرزویلفیئر فنڈز ، نیا پاکستان ہائوسنگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی ۔ نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو پر غور کیاجائے گا ۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں ، ای ای سی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔۔۔۔بجلی کیوں مہنگی کی ، سبب نواز شریف قرارراولپنڈی(پی این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا درست فیصلہ ہے تاہم اپوزیشن کو براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے۔ بارانی یونیورسٹی میں ہائیڈرو بائیونک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہبجلی کیوں مہنگی کرنا پڑی اس کا سبب نواز شریف کی حکمت عملی ہے، دس ہزار میگا واٹ بجلی جس کی ضرورت نہیں تھی اس کامعاہدہ نواز شریف نے

کیا، بجلی بنے نہ بنے ہمیں پیسے دینا ہیں، 42 فیصد بجلی کے کارخانے باہر سے آنے والے فیول پر ہیں، انڈے فیڈ کی بنا پر مہنگے ہوئے، گھی اور چینی کی قیمت کی ہم نے رپورٹ لیں، ہر سال اربوں کی دالیں ،خوردنی تیل باہر سے منگواتے ہیں یہ مہنگائی کی وجہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز جب جلسوں پر نکلتی ہیں مہنگے ترین ڈیزائنر کے کپڑے پہنتی ہیں، 10،10 کروڑ کی گاڑیاں ان کے ساتھ ہوتی ہیں، نوازشریف لندن میں شاپنگ کرتے ہیں، وہ بتائیں کہ شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں، ہمارا مؤقف ہے کہ جو پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ہے وہ واپس کردیں اور جہاں مرضی ہے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں چائنہ اور بھارت نے کورونا ویکسین بنا لی آپ نہ بنا پائے، اگر 70 کی دہائی کی طرح کام کرتے تو ویکسین کے لیے باہر نہ دیکھتے، جے ایف تھنڈر کے 60 فیصد، الخالد ٹینک کے 65 فیصد پرزے ہم خود بناتے ہیں مگر اپنا فون نہیں بنا سکے، آج آلومٹرگاجر فروخت کر کے ترقی نہیں کی جاسکتی، سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی، جدید زراعت و مشینری کی ضرورت ہے، جدید دنیا کسی مولوی سیاست دان نے نہیں بنائی بلکہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبائ￿ نے بنائی، دنیا کو سائنسدان نے آگے لے کر جانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا

درست فیصلہ ہے، وہ انتہائی شفاف اور معتبر ججز میں سے ایک ہیں، انکوائری کمیٹی میں کوئی سرکاری وزیر شامل نہیں، لیکن اپوزیشن کو افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے۔ اپوزیشن سینٹ الیکشن میں بھی اوپن بیلٹ کا موقع گنوا رہی ہے، الیکشن کا شیڈول کسی بھی وقت آسکتا ہے اس کا ٹائم ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں