پنجاب یونیورسٹی کا امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

لاہور(آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے تمام سمسٹر امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔پنجاب یونیورسٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام بی ایس/ایم ایس/ایم فل پروگرامز کے فائنل سمسٹرز کے امتحانات آن لائن منعقد ہوں گے ۔ آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ 5 جنوری

کو شعبہ جات کے سربراہان اور 20 جنوری کو ڈینز کمیٹی میں کیا گیا ہے ۔ فیصلے کے تحت فائنل سمسٹر کے تمام امتحانات آن لائن منعقد ہونگے۔خیال رہے کہ ملک میں جاری کوورونا وائرس کی لہر کے دوران پنجاب یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا اور اب طلبا امتحانات بھی آن لائن دیں گے ۔۔۔۔۔پنجاب ٹیچرز یونین نے 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیاراولپنڈی (پی این آئی) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، ملک سجاد، غلام مصطفی سندھو، رانا الیاس، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، نذیر گجر، غفار اعوان و دیگر نے کہا ہےکہ گزشتہ دوسالوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نےسرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے لیکن حکومت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے مذاکرات کے نام پر طفل تسلیاں اور وعدہ خلافیاں کی جا رہی ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں ملک بھر کے ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس (آگیگا) پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اگر حکومت نے بے حسی نہ چھوڑی تو 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے پنجاب بھر

کے اساتذہ پنجاب ٹیچرز یونین کیساتھ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پاکستان کے پلیٹ فارم پر دھرنا دینگے اور صوبے بھر اساتذہ ہر منگل کو بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیں گے لہذا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب ملازمین کے تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ، تمام ایڈہاک ریلیف ضم کر کے پے سکیل ریوائز، وفاقی اور صوبائی ملازمین کی مراعات یکساں، تمام ملازمین کو یوٹیلٹی الاونس اور گروپ انشورنس کی ادائیگی، اپ گریڈیشن، پے پروٹیکشن، ایس ایس ایز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن سمیت دیگر مطالبات کو فی الفور تسلیم کرنے کا اعلان کریں وگرنہ 6 اکتوبر کی طرح لاکھوں سرکاری ملازمین بشمول اساتذہ 10 فروری کو ہر رکاوٹ توڑ کر پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں