اسلام آباد میں دیہاڈی داروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، حکومتی ترجمانوں کے طعنے بڑھنے لگے

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دیہاڈی داروں کا احتجاج کیمرے کی آنکھ نے دیکھا ہے۔اپوزیشن میں کارکردگی ایسی کاریگری ہے کہ وہ کرپشن کی ریس میں لگے ہوئے کہ کون پہلے ٹرافی اٹھائے گا۔جمعرات کولاہور میں وزیر ہائر

ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ استعفے سے شروع ہونی والی احتجاجی سیاست فارن فنڈنگ سے ہوتی ہوئی ملین مارچ پر آ پہنچی ہے۔اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ نوٹ کو عزت دو میں تبدیل ہوچکا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مولانا فضل الرحمن پہلے یہ بتائیں کہ وہ بیک ڈور پالیسی کے تحت اسرائیل کیا کرنے گئے تھے۔چوہدری برادران کے نیب کیسز بند کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے نیب کیسز پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے سینیٹ الیکشن مل کر لڑے گی۔اس موقع پر صوبائی راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ بیروزگار نوجوانوں کی ٹریننگ کیلئے ای سینٹر پانچ سے بڑھا کر اکتیس کر دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ختم کرنے حق میں نہیں ہوں۔۔۔۔فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے وزیر اعظم کےاعلان پر عمل کرنے کا چیلنج دے دیا گیالاہور(این این آئی) مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا عوام انتظار کر رہے ہیں،وزیراعظم اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے

کیدعوے پرعمل کرنے کا چیلنجدیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کومزیدبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،عمران صاحب 24گھنٹے گزرچکے ہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کاریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی،مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت کی درخواست دیں، عوام انتظار کر رہے ہیں، اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close