پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات مشکوک ، پرچے فروخت کیے جانے کی ابتدائی رپورٹ تیار

لاہور(آئی این پی ) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں امتحانات مشکوک ہو گئے، وزیراعلی کی بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ پبلک سروس کمیشن کے 12امتحانات کے پیپر لیک کر کے پہلے فروخت کئے جانے کا الزام بھی سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن پنجاب اور سی ایم آئی ٹی کی جانب سے کی

جانیوالی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی پی ایس سی میں منظم گروہ کے ساتھ متعدد افراد رابطے میں رہے، انسپکٹرز کے لئے پرچے لیک کرنے کا ریٹ 10لاکھ سے 15لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا اور ملزمان نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ انسپکٹرز کے لئے 8 افراد کو پرچہ فروخت کیا گیا۔ انٹی کرپشن کے امتحان کا پرچہ 18لاکھ روپے سے 12لاکھ کے دوران فروخت کیا، صحافت، کیمسٹری سمیت متعدد لیکچرارز کی آسامیوں کیلئے بھی پرچے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہو اہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ متعدد امتحانات میں امیدواروں کو پاس کروانے کیلئے پاس ورڈ لگا کر نتائج تبدیل کئے جاتے رہے، اس حوالے سے انٹی کرپشن پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ انٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے بھی گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے اور دوران تحقیقات حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔۔۔۔۔

پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ، ٹمپریچر چیک ہو گا، مسافر تین فٹ کے فاصلے پر، معاہدہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ، ٹمپریچر چیک ہو گا، مسافر تین فٹ کے فاصلے پر، معاہدہ ہو گیا۔پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔لاہور میں ہونے والے اجلاس

میں وزیرقانون پنجاب، وزیر صنعت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا۔ٹرانسپورٹرزپٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کرائے بھی کم کریں گے جبکہ ٹرانسپورٹ چلنے پر مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ایس او پی کے مطابق مسافروں کو دوران سفر ماسک پہننا لازمی ہوگا، جبکہ مسافروں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ ہوگا اور ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ سے گریز کریں گے۔پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کا اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اور اسلم اقبال شریک ہوئے اجلاس میں تجاویز اور شرائط کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وزیر قانون راجہ بشارت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے قابل عمل تجاویز دی جائیں۔اجلاس میں دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ مسافر اتارنے اور چڑھانے کے لئے الگ الگ دروازے استعمال کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ٹرانسپورٹرز کو دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا کہ ہر پھیرے کے بعد بس پر اسپرے کیا جائے گا اور بس کے اندر اے سی نہیں چلایا جائے گا جبکہ بس کی ونڈوز کھلی رکھی جائیں گی۔تجویز میں کہا گیا کہ بسوں کے اندر سینیٹائیزر رکھے جائیں گے، بس عملہ اور مسافر ماسک پہنیں گے اور مسافروں اور بس عملے کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں