پی ڈی ایم متحرک ہو گیا، 6 جنوری سے 5 فروری تک کی ریلیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرئے گی لورالائی میں 13 جنوری کو بڑی ریلی نکالی جائیگی جس میں پوری پی ڈی ایم شرکت کرے گی 6 جنوری کو بنوں میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا

اسلام آباد سمیت 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے مفتی کفایت اللہ کے گھر چھاپہ مار کر ان کے چھوٹے بیٹے سمیت گھر کے دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کردیا ہے کہتے ہیں ریٹائرڈ فوجی افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے خود عمران خان نے حاضر سروس افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے اسلام آباد میں ایک نہتے طالب علم کو نشانہ بنا دیا گیا، یہ بھی عمران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں جے یو آئی کے اجلاس پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اجلاس کا مقصد 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے فارن کو التوا کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے اجلاس مظاہرے کو کامیاب بنانے اور حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے جے یو آئی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی اسلام آباد سمیت 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔پی ڈی ایم جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مل کر یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے ہمارے حکمرانوں نے بغیر کسی

جھگڑے کے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ نے عمران خان کو واضح کردیا کہ کشمیر بھارت کے حوالے کردیا گیا تم نے شور مچانا ہے نا جنگ کی طرف جانا ہے فلسطین کی مقدس سرزمیں کو اسرائیل کے حوالے کردیا ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں بھی ہوم ورک ہورہا ہے لورالائی میں 13 جنوری کو بڑی ریلی نکالی جائیگی جس میں پوری پی ڈی ایم شرکت کرے گی 6 جنوری کو بنوں میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔مولانا غفور حیدری نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ کے گھر چھاپہ مار کر ان کے چھوٹے بیٹے سمیت گھر کے دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کردیا ہے کہتے ہیں ریٹائرڈ فوجی افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے حالانکہ خود عمران خان نے حاضر سروس افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے اسلام آباد میں ایک نہتے طالب علم کو نشانہ بنا دیا گیا، یہ بھی عمران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ایک نہتے طالب علم پر 22 فائر کھول دیئے گیے مگر پھر بھی آپ امن کے دعویدار ہیں مچھ میں انتہائی افسوسناک سانحہ ہوا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔وندر میں راہ چلتے لوگوں پر حملہ کیا گیا کئی لوگوں کی شہادت اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں نیب

انصاف کا ادارہ نہیں، احتساب کا ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، اپنی بات پر قائم ہوںنا انصافیون کا خاتمہ نہ ہوا تو شائد ہم جی ایچ کیو کی طرف رخ کریں، اس بات پر قائم ہوں ہم سمجھتے ہیں ان انتقامی کارروائیوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے اب تک کے پی ڈی ایم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے ہیںپنڈی اسلام آباد سے دور نہیں ہے ایک ہی لخت میں پہنچا جاسکتا ہے جے یو آئی کا اصولی موقف ہے کہ جس سرزمین پر یہودی یا اسرائیلی آباد ہیں وہ یہودیوں یا اسرائیلیوں کی نہیں ہے اسرائیل کو جو مرضی تسلیم کرلے اس کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں ہوسکتی ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اگر ادارے ہم پر حملہ نہ کریں تو کوئی اور نہیں کرسکتا پہلے ہم 15 لاکھ لائے تھے اب ہم 25 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے مشرف کا ساتھ ہم نے نہیں دیا، ہم اس کے خلاف تحریک میں سب سے آگے رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں